ابنا: اطلاعات کے مطابق نام نہاد فلسطینی انتظامیہ کے وزیر اعظم سلام فیاض نے گزشتہ شب فلسطینی انتظامیہ کے صدر محمود عباس کواپنا استعفی پیش کردیا۔سلام فیاض کی غلط اقتصادی پالیسیاں غرب اردن میں عوام کے لئے عذائي اشیا اور ایندھن کی قمیتوں میں اضافے جیسی مشکلات کا باعث بنی ہیں۔قابل ذکر ہے کہ حالیہ مہینوں میں غرب اردن میں عوام نے غذائي اشیا اور ایندھن کی قیمتوں میں اضافے کے خلاف بڑے پیمانے پر مظاہرے کئے تھے۔علاقے کے عوام اقتصادی بحران کے لئے سلام فیاض کو ذمہ دار قرار دیتے ہیں۔
.....
/169